(لاہورنیوز ) آئی پی پیز کو رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 150 ارب کی ادائیگیاں ہوئیں، سابق نگران وزیر تجارت نے کپیسٹی پیمنٹس کا ڈیٹا سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ تین ماہ میں آئی پی پیز کو 150 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی، مختلف آئی پی پیز کو جنوری 2024 سے مارچ تک 150 ارب ادا کیے گئے، آئی آئی پیز میں آدھے 10 فیصد سے کم کپیسٹی پر چل رہی ہے۔
سابق وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ چار پاور پلانٹس بجلی پیدا کیے بغیر کروڑ روپے ماہانہ لے رہے ہیں، ہمارے حلال کی کمائی چالیس خاندانوں میں کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کی جاتی ہے، ان پاور پلانٹس کو پیسے تب ہی دیے جائیں جب بجلی پیدا کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گوہر اعجاز وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری سے آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگ چکے ہیں ، گوہراعجاز کا مطالبہ ہے کہ قوم کو بتایا جائے کہ کس بجلی گھر نے اپنی صلاحیت کے مطابق کتنی بجلی پیدا کی جاتی ہے۔