اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارائیں مجھے اپنا دوست نہیں مانتیں، اسی لیے کوئی شادی پر نہیں بلاتا: حرا مانی

20 Jul 2024
20 Jul 2024

(لاہور نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ آج تک کسی اداکارہ نے انہیں اپنی شادی پر نہیں بلایا۔

اداکارہ حرا مانی کا ساتھی اداکارہ میرا سیٹھی کو ماضی میں دیئے گئے انٹرویو سے ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

وائرل ویڈیو میں چلبلی اداکارہ حرا کو انڈسٹری کی تقریباً سب ہی شادی شدہ اداکاراؤں سے شکوہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے شادیوں پر جانے کا بہت شوق ہے مگر مجھے آج تک انڈسٹری کی کسی اداکارہ نے اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا، شاید سب ہی اداکارائیں مجھے اپنا دوست نہیں سمجھتی ہیں اسی لیے مجھے شادیوں پر نہیں بلایا جاتا۔

حرا مانی نے اداکاراؤں کے نام لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے میرا سیٹھی سمیت سجل علی، سارہ خان اور اقراء عزیز نے بھی شادی پر نہیں بلایا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جنہوں نے مجھے اپنی شادیوں پر نہیں بلایا میں ان سب کو اپنے بیٹے مزمل کی شادی پر بلاؤں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی ساتھی اداکاراؤں سے یہ شکوہ متعدد بار اور مختلف انٹرویوز میں کر چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے