20 Jul 2024
(ویب ڈیسک) مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے، 2 روز میں مرغی کاگوشت 40 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج 18 روپے کلو اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 595 روپے کلو ہو گئی۔
گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے کلو اضافہ ہوا تھا اس طرح دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا۔
زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 395 روپے کلو اور زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 410 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے فی درجن قیمت 258 روپے تک پہنچ گئی ہے۔