اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدت نکاح کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ چیلنج

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاورمانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

خاور مانیکا نے وکیل زاہد آصف چودھری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایپلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایپلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا، ایپلٹ کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ایڈیشنل سیشن جج کا سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور دوران عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال کیا جائے جبکہ دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا بحال کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے