اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی پر پابندی، مخصوص نشستیں: ن لیگ کا پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور مخصوص نشستوں سے متعلق معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات آج ایوان صدر میں ہوں گے، لیگی رہنما آج پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطاءاللہ تارڑ، عرفان قادر، احد چیمہ اور سردار ایاز صادق مذاکرات میں شریک ہوں گے، اٹارنی جنرل منصور اعوان کیس سے متعلق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ارکان کو بریف کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، نیئر بخاری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی پر پابندی اور تین رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے