اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی قائدین کو جھوٹے مقدمات میں بے جا ملوث کیا گیا: زین قریشی

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قائدین کو جھوٹے کیسز میں بے جا ملوث کیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کا کہنا تھا کہ  شاہ محمود قریشی کے ساتھ پچھلے 48 گھنٹوں میں جو ہوا میں اس پر بات کرنا چاہتا ہوں، دو بار وزیر خارجہ رہنے والے شخص کو ہتھکڑیاں لگا کر کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود ان لوگوں نے پرواہ نہیں کی، ہم آج عدالت پیش ہو رہے ہیں تو کہا جا رہا ہے کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی مگر 5 لوگ ایسے ہیں جن کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو عجلت میں ٹرائل کی طرف لے جایا جا رہا ہے، اگر یہ کیس چلیں گے تو معلوم ہوگا کہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے، ہمیں صاف شفاف ٹرائل نہیں دیا جا رہا، شاہ محمود قریشی کا 19 دن کا ریمانڈ لیا گیا یہ اے ٹی سی لاہور کا سب سے لمبا چالان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے