اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گزشتہ کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے دونوں جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے تمام اقدامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جا رہی ہے، ملاقات میں انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔

اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے