اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ‏حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دراخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ‏ بجلی اور پٹرول عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، حکومت بغیر کسی وجہ کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ کیا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت ریکارڈ پر لائے پٹرول کی قیمت کس طرح مقرر کی جاتی ہے؟ پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا طریقہ کار واضح کیا جائے۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر حکومت سےجواب طلب کرتےہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے