اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سنگین جرائم میں مطلوب 09 خطرناک اشتہاری یواے ای سے گرفتار

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل اور انٹرپول اسلام آباد کی جانب سے مشترکہ بین الاقوامی آپریشن کیا گیا، جس میں قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 09 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم 09 اشتہاریوں کو لے کر متحدہ عرب امارات سے رات آٹھ بجے لاہور پہنچ گئی۔  گرفتار اشتہاریوں میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس ، نجیب اللہ، صدام حسین ، محمد رفیق، محمد ثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود  شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ اشتہاری محمد رفیق شہریوں کے قتل، دہشت گردی کے مقدمات میں 2011ء سے ڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری طارق محمود شہری کے قتل کے مقدمہ میں 14 برس سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری عرفان اصغر بیوی کو قتل کرکے لاش غائب کرنے کے جرم میں تھانہ بڈیانہ سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔

اسی طرح اشتہاری فرحان نزاکت 02 سال سے قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ پولیس کو 16 سالہ لڑکے کے قتل میں مطلوب تھا، اشتہاری ثمر عباس عارفوالہ میں شہری کے قتل میں پاکپتن پولیس کو 03 برس سے مطلوب تھا، اشتہاری نجیب اللہ شہری کے قتل میں ڈیرہ غازی خان پولیس کو 10 برس سے مطلوب تھا، اشتہاری صدام حسین بھکر پولیس کو 2018ء سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا، اشتہاری محمد ثاقب اقدام قتل کے مقدمہ میں 01 سال سے پسرور سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری محمد عثمان شہری کے قتل کے مقدمہ میں 04 سال سے سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزمان کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قانونی مراحل مکمل کرکے تمام اشتہاریوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں ۔

آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے مزید اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرکے واپس پاکستان لایا جائے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے