19 Jul 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق21 جولائی تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج باغوں کے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے۔