18 Jul 2024
(لاہورنیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں موبائل انڈسٹری سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے مقامی صنعت کو عالمی برانڈز کی سپورٹ یقینی بنانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وفد نے مقامی صنعت کی ترقی کے لیے تجاویز بھی وزیر خزانہ کو پیش کیں، وفاقی وزیر نے وفد کی جانب سے دی گئی تجاویز کو سراہا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزارت خزانہ ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں توسیع کیلئے پُرعزم ہے۔