اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہمیں اپنی گیس دوسرے ممالک کی ایل این جی سے مہنگی پڑ رہی ہے: مصدق ملک

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی گیس دوسرے ممالک کی ایل این جی سے مہنگی پڑرہی ہے۔

وزارت پٹرولیم کی نئی پالیسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایل این جی بہت مہنگی ہے لیکن ہماری اپنی گیس اس سے بھی مہنگی پڑ رہی ہے، اپنی ڈسکوری سے دس ڈالر اور درآمد ایل این جی 8 سے9  ڈالر میں ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ مسئلہ کہاں پر ہے اس کو حل کر رہے ہیں، حکومت پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہی ہے اور نئی پالیسی پر کام رہے ہیں، گردشی قرضہ بھی ایک اہم فیکٹر ہے جس سے نقصانات ہو رہے ہیں۔

وزیر پٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ آنیوالے وقت میں ایل این جی کی مارکیٹ بھی بڑھ رہی ہے، قطر 33 فیصد ایل این جی سپلائی زیادہ کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے