18 Jul 2024
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں آج صبح اڈیالہ جیل سے لاہور کے لیے روانہ کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو اے ٹی سی میں پیشی کے لیے لاہورمنتقل کیا گیا تھا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیرسماعت ہیں۔ اے ٹی سی پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔