اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کی ہتک عزت کی درخواست پر دلائل طلب

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(لاہور نیوز) سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کی متفرق درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

سیشن عدالت لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرحان نبی نے وزیراعظم شہباز شریف کی متفرق درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ  سماعت کےد وران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے وکیل سعد صبغت اللہ سلطان عدالت پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نئے وکیل میاں محمد حسین چوٹیہ نے وکالت نامہ پیش کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی کے وکیل نے بتایا مجھے اس کیس میں اب وکیل مقرر کیا گیا ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے متفرق درخواستوں پر دلائل کے لیے وقت کی استدعا کی۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کی متفرق درخواست پر دلائل کے لیے وکلا کو 13 اگست کو طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے خلاف دس ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے