17 Jul 2024
(لاہور نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی رُک گئی جبکہ ویب براؤزنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہو گیا۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر کیوں ہوئی ہیں، اس حوالے سے ابھی تک پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔