اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی، فچ کی پیش گوئی

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(لاہور نیوز) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی، بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے۔

معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال بارے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح کم ہو سکتی ہے، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.2 فیصد تک رہ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک سٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک توقع ہے کہ سٹیٹ بینک شرح سود کو 14 فیصد تک لائے۔

فچ نے اپنی رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کئے ہیں، حکومت پاکستان مالیاتی خسارے کو 7.4 فیصد سے کم کر کے 6.7 فیصد پر لانا چاہتی ہے، حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے لئے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے، پاکستان کی زراعت کے لئے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے۔

فچ کے مطابق پاکستان کے فروری کے الیکشن میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی، جیتنے والے آزاد امیدوار کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی، اگر موجودہ حکومت ختم ہوئی تو پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے