(لاہور نیوز) یوم عاشور کی سکیورٹی کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور خود فیلڈ میں موجود ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نثار حویلی سے برآمد ہونے والے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچے،داخلی گیٹ پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، سپروائزری افسران نے آئی جی پنجاب کو عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے روٹ اور مختلف پوائنٹس پر تعینات جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب نے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی، خدمات کو سراہا۔
ڈاکٹر عثمان انور کی عزاداروں سے بھی ملاقات ہوئی اور سکیورٹی انتظامات اور سہولیات بارے استفسار کیا، آئی جی پنجاب نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سٹاف کو صفائی ستھرائی کے اچھے انتظامات پر شاباش بھی دی۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا پنجاب پولیس کے 01 لاکھ 25 ہزار افسران و جوان جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں، شہریوں کے تعاون سے یوم عاشور کا پرامن انعقاد یقینی بنائیں گے۔