17 Jul 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سبیل اور لنگر کیمپس میں تقسیم مکمل ہو گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر کی نگرانی میں بھاٹی چوک گامے شاہ کیمپ میں عزاداروں میں لنگر اور میٹھے پانی کی تقسیم کی گئی۔
اس حوالے سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے قائم سبیل کیمپس میں مرد و خواتین کو لنگر و پانی کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا تھا، سکیورٹی و مانیٹرنگ انتظامات ایس او پیز کے مطابق یقینی بنائے گئے۔