اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عاشورہ: ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی،ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکلز بند

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس نے دھر لیا۔

لاہور میں آٹھویں اور نویں محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس  نے 8 ہزار 217 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی، پابندی کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 135 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

حکام کے مطابق صدر ڈویژن میں سب سے زیادہ 4 ہزار82 موٹرسائیکل سواروں  کو خلاف ورزی پرچالان ٹکٹس جاری کیے گئے جبکہ 272موٹرسائیکلیں بند کی گئیں، سٹی ڈویژن میں 3 ہزار68 موٹرسائیکل سواروں کے چالان جبکہ729 موٹرسائیکلیں بند کی گئیں۔

اسی طرح کینٹ ڈویژن میں ایک ہزار 67 موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ 134موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ لاہور شہر خصوصاً جلوسوں کے روٹس اور گرد و نواح میں ڈبل سواری کی قطعی اجازت نہیں ہے، ڈویژنل افسران پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں  کیخلاف اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عمل کیا جائے، شہری حکومتی احکامات کی پاسداری کریں اور قانون پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے