17 Jul 2024
(ویب ڈیسک) ڈولفن فورس نے نواں کوٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکی کو بازیاب کروالیا ، ملزمہ کاجل گرفتار ہوگئی۔
ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا تھا کہ اغواء کار خاتون مغوی لڑکی کوفیصل آباد سے اغواء کرکے لاہور لے آئی۔ ڈولفن فورس نے 15 کی کال پر کارروائی کی ۔ اغواء کار خاتون لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے جا رہی تھی، ڈولفن فورس نے راؤنڈ اپ کرلیا۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق لڑکی کے اغواء کا مقدمہ فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد میں درج ہے۔ ملزمہ کاجل کو تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی طرف سے ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا گیا ۔