اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عاشورہ : ملک بھر میں جلوس اور مجالس کا اہتمام ،عزاداروں کا ماتم ، سکیورٹی ہائی الرٹ

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(لاہور نیوز) نواسہ رسولؐ اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ملک کی مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے سلسلے میں آج ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جار ہے ہیں اور مجالس کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے، جلوسوں اور مجالس میں حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔

لاہور: عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو کر محلہ شعیاں پہنچ گیا، جلوس رنگ محل چوک،چائنہ چوک،سنہری مسجد ، تحصیل بازار سمیت مقررہ روٹس سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا، جہاں شہدا کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مزکری مجلس عزا ہو گئی ، اس کے بعد شام غریبان بپا کی جائے گی،عزاداروں کی جانب سے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

کراچی : عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد
کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد ہو گیا ، جلوس سے قبل مرکزی مجلس نشتر پارک میں شروع ہو ئی ہے جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔

کوئٹہ میں عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد
کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس چوک شہداء علمدار روڈ سے برآمد ہو گیا ، جلوس روایتی راستوں علمدار روڈ، طوغی روڈ، میزان چوک، لیاقت بازار سے گزرے گا، جلوس جنکشن چوک، پرنس روڈ، میکانگی روڈ، نوریاسین گلی سے ہوتا ہوا واپس علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس میں 32 ماتمی دستے شامل ہوں گے، جلوس مغرب تک اختتام پذیر ہو گا، جلوس کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے روٹ سے ملنے والے تمام راستے سیل کر دئیے گئے، روٹ اور حساس علاقوں میں 6600 سے زائد اہلکار ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

پشاور: یوم عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے
پشاور کی مختلف امام بارگاہوں سے یوم عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے، پہلا جلوس صبح11 بجے امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی سے برآمد ہو گا۔

جلوسوں کی سکیورٹی پر پولیس کے 14 ہزار افسران و اہلکار تعینات ہیں، جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موجود ہیں ، جلوسوں کی طرف جانے والے تمام راستے سیل اور موبائل فون سروس بند ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز 9 ویں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوس منعقد ہوئے، کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جلوس کی گزر گاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

لاہور میں 9 ویں محرم کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پانڈو سٹریٹ پہنچ کر ختم ہو گیا، عزا داروں نے غم حسین میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کی، لاہور کے علاوہ پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی مرکزی جلوس برآمد ہو کر اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔

واضح رہے یوم عاشور پر جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر لاہور، کراچی ، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے مختلف اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس مکمل جزوی طور پر معطل کی گئی ہے جسے رات گئے بحال کر دیاجائے گا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے