اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم اورنگزیب کا ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا اور عاشورہ سے متعلق کئے گئے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے صوبے میں خصوصاً اندرون شہر لاہور میں عزاداری جلوسوں، ملحقہ عمارتوں اور روٹس پر لا اینڈ آرڈر کے نفاذ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ 3 ہزار 957 جلوس اور 1721 مجالس کی بذریعہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، انہوں نے نویں اور دسویں محرم الحرام پر سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 7 ہزار 600 سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی کی گئی، کنٹرول روم سے روٹس پر نکاسی آب سے متعلق میکانزم بھی موجود ہے، محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے مریم نواز کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے