16 Jul 2024
(لاہور نیوز) توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے معاملہ پر نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 4 گھنٹے طویل تفتیش کی۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے چار گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پوچھ گچھ کی۔
نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے، نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی۔
عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔