شہرکی خبریں
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پانڈو سٹریٹ میں لنگر اور میٹھے پانی کی سبیل لگائی گئی
16 Jul 2024
16 Jul 2024
(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پانڈو سٹریٹ میں لنگر اور میٹھے پانی کی سبیل لگائی گئی، وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر خصوصی لنگر کیمپ قائم کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی کی نگرانی میں سٹاف نے جلوس کے شرکا کو میٹھا پانی اور لنگر فراہم کیا۔
رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ جلوس میں شریک مرد و خواتین میں لنگر تقسیم کے لئے خصوصی کیمپ قائم کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ کے عملے نے کیمپ میں جلوس کے شرکا میں لنگر تقسیم کیا۔