اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر فل سٹاپ لگا دیا

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر فل سٹاپ لگادیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ برس 2025 تک بجلی کی پیداوار میں اضافے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی، حکومتی ویژن کے تحت بجلی کی پیداوار  50 ہزار میگا واٹ تک بڑھانی تھی۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے بجائے مالی نقصانات کم کرنے پر توجہ دی جائے، بجلی کی صلاحیت تو پہلے بھی زیادہ ہے تاہم ترسیلی نظام بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ  توانائی سیکٹر کے مالی نقصانات اور رسک کو کم کرنے کے اقدامات ہونے چاہئیں، بجلی نرخوں کے حوالے سے فیصلے بھی بروقت کیے جائیں، بجلی کی لاگت میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات لائی جائیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے مطالبہ  کیا ہے کہ بجلی کی غیر ضروری پیداوار بڑھانے کے اقدامات سے گریز کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے