اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم عاشورہ : ڈپٹی کمشنرلاہور نے اہم ہدایات جاری کر دیں

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر یوم عاشورہ کے موقع پر تمام تر انتظامات مکمل،مرکزی جلوس روٹس پر پیچ ورک،لائٹس ،تجاوزات کاخاتمہ ودیگر انتظامات مکمل کئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق 5مرکزی جلوس نثار حویلی،نیاز بیگ،قصر بتول،شادمان ودیگر علاقوں سے برآمد ہوں گے، یوم عاشورہ کو پرامن بنانے کے لئے افسران وملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئےکربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے،جلوس روٹس پر پیچ ورک اور لائٹنگ کے مناسب انتظامات کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہناتھا عزاداروں کے لئے سکیورٹی کے ساتھ جگہ جگہ سبیل ،لنگر کاانتظام کیا گیا،گرمی میں عزاداروں کو ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی کیلئے سبیل کیمپس اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئےعارضی ہیلتھ کیمپس فعال ہیں۔

جلوس روٹس پر ریسکیو1122 ایمبولینسز،بائیک ایمبولینسز موجو د ہیں،واسا ڈی واٹرنگ پمپس فعال ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی کاعملہ 3شفٹوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھیں گے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران،ڈی سی رافعہ حیدر نے پانڈو سٹریٹ کا دورہ بھی کیا،کمشنر لاہور زید بن مقصود نے بھی جلوس کے تمام روٹس کا جائزہ لیا، جلوس کے مرکزی راستوں وملحقہ گلیوں میں ڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کی حاضری چیک کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے