اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

غریب بچوں کیلئے تعلیم حاصل کرنا بھی مشکل، سٹیشنری پر بھاری ٹیکسز عائد

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سٹیشنری پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ نے غریب کیلئے بچے کو تعلیم دلوانا مزید مشکل کردیا ۔ صدر انجمن تاجران اردو بازار نے سٹیشنری پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کی بھی دھمکی دے دی ۔

سٹیشنری کی ٹریڈ سے وابستہ کاروباری وفد نے صدر محمد جمیل فاضل کی قیادت میں صدر انجمن تاجران اردو بازار ابو ذرغفاری گوہر سے ملاقات کی ۔تاجروں نے کہا کہ سٹیشنری پر جی ایس ٹی کا نفاذ غریب کے بچوں کو تعلیم سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔

صدر انجمن تاجران اردو بازار ابوذر غفاری نے سٹیشنری آئٹمز پر جی ایس ٹی کے نفاذ کو تعلیم دشمنی قرار دیا اور سٹیشنرز کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل جاوید اقبال نے سٹیشنرز کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیا اور ان کے مستقل اتحاد اور یکجہتی کو مسائل کے حل کی طرف بنیادی قدم قرار دیا۔

انجمن تاجران کے صدر نے ہر مرحلے پر سٹیشنرز کو مکمل قانونی اور اخلاقی حمایت دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر ہمیں ہڑتال بھی کرنا پڑی تو ہم اس سے گریز نہیں کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے