اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تاجر برادری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ملک کی تاجر برادری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے۔

تنظیم کے صدر کاشف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے اور اس پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہے، بجلی اور گیس کی موجودہ قیمتوں میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بجلی کے بعد عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9.99روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے بڑھائی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے ہوگیا ہے جو اگلے 15 دن تک نافذ رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے