16 Jul 2024
(ویب ڈیسک) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےجعلی ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا نام محمود الرحمان ہے جو 2 جعلی اہلکاروں کے ساتھ ہوٹر لگے کالے ڈالے پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر گھوم رہا تھا۔
ستو کتلہ پولیس نے دوران گشت ملزم کی گاڑی اورمشکوک حرکات دیکھ کرملزمان کو ستوکتلہ کی حدود میں گرفتار کیا،ملزم محمود الرحمان نے پولیس کو خود کا تعارف ایف آئی اے کا اسسٹنٹ کمشنربتایا، ملزم محمود الرحمان اس سے قبل پولیس کا جعلی اے ایس پی بن کربھی عوام اور پولیس کو چکما دیتا رہا ہے۔