اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈبلیو ایم سی کا عاشورہ کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) ایل ڈبلیو ایم سی نے عاشورہ کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عاشورہ پر صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے آپریشن ٹیم کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے کہا ہے کہ نویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر 46 جلوس اور 277 مجالس کیلئے انتظامات مکمل ہیں،  900 سے زائد ورکرز امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی پر مامور ہیں، صفائی عملہ امام بارگاہوں کے اطراف، جلوس کے راستوں اور قبرستانوں کے گرد صفائی انتظامات کو یقینی بنا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  شہر لاہور کے مختلف علاقوں سے 6 بڑے جلوسوں کے راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ، شادمان سے شاہ جمال تک انتظامات مکمل ہیں، پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے پرانی انار کلی، علی رضا آباد رائیونڈ، اور ٹھوکر گاؤں جلوس کے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں متحرک  ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میانی صاحب قبرستان، بابا جمیل شاہ قبرستان، مغلیہ قبرستان، کشمیری قبرستان باغبان پورہ، قبرستان بستی سیدن شاہ، بوہڑوالا قبرستان، قبرستان میاں میر نزد بارہ دری سمیت دیگر قبرستانوں کے اطراف بھی خصوصی صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ عاشورہ کی مناسبت سے جاری محافل اور جلوسوں کے اختتام تک خصوصی صفائی آپریشن جاری رہے گا، یکم محرم سے ہی شہر کی 120 بڑی امام بارگاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے گئے، محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں میں شامل شرکاء کو صاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے سے تعاون کریں، جلوسوں کے روٹس پر کوڑا پھینکنے سے اجتناب کریں، کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے