اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 588.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9 محرم : جلوس کے راستوں پر ڈائیورشنز ،متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مرکزی جلوس کے راستوں پر ڈائیورشنز لگا دی گئیں جبکہ سفر کرنے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا ہے کہ جلوس کے مخصوص راستے پر ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جلوس کے پیش نظر ڈائیورشنز لگا دی گئی ہیں جلوس گزرتے ہی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔

 عمارہ اطہر  کا کہنا ہے کہ پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ، بلاک سیداں، نیلی بار چوک سے ڈائیورشن ہے،  نوری بلڈنگ،چوک حیدر روڈ، سیکرٹری آر ٹی اے آفس سائیڈ سے ڈائیورشن ہے، چوک سول سیکرٹریٹ سے جانب اسلام پورہ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔

 سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ پی ایم جی چوک سے جانب سول سیکرٹریٹ، استنبول چوک سے چرچ چوک  پر بھی ڈائیورشن ہے، لاج روڈسے چرچ چوک ، لائبریری روڈ سے جانب ریونیو بورڈ آفس بھی ڈائیورشن لگائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ چوک ٹولنٹن مارکیٹ سے چوک پرانی انار کلی، چوک بوٹا محل سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،  چوک جی پی او سے جانب اے جی آفس، بابا موج دریا سے جانب خیمہ سادات ڈائیورشن ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ چوک جین مندر سے جانب ایڈورڈ روڈ جانب خیمہ سادات، فرید کوٹ روڈ سے جانب جین مندر خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

عمارہ اطہر نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل روٹ پلان ترتیب دیا گیا ہے، آخری بس سٹاپ سے تمام ٹریفک جانب ساندہ فردوس سینما ساندہ روڈ MAO کالج بجھوائی جارہی ہے، ٹریفک ایم اے او کالج ساندہ روڈ سے براستہ آخری بس سٹاپ ساندہ کی جانب جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آزادی فلائی اوور سے آنے والی ٹریفک کو چوک ضلع کچہری سے جانب  جی سی کالج کیطرف ڈائیورٹ کیا جارہا ہے،  فیروز پور روڈ سے آنے والی ٹریفک کو چوک LOSسے گندا نالہ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا، ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سمن آباد موڑ سے جانب ڈبل سڑکاں رنگ روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائیگا۔

سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ  کوئی بھی ڈائیورشن مستقل نہیں ہوگی بلکہ جلوس کی موومنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائیگا۔

 ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے: پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ، بلاک سیداں اسلام پورہ، مین بازار، چشتیہ ہائی سکول روڈ، حیدر روڈ، چوک سول سیکرٹریٹ، نابھہ روڈ، چرچ روڈ، ایڈورڈ روڈ، خیمہ سادات، چوک جین مندر، میکلگین روڈ، پرانی انارکلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے