اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے عزاداری جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 9ویں محرم پر لاہور پولیس کی جانب سے378 مجالس اور 79 عزاداری جلوسوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 21ایس پیز، 18 ایس ڈی پی اوز، 46ایس ایچ اوز، 422 اپر سبارڈینیٹس سمیت 11ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ مجالس و جلوسوں کے شرکاء کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے شرکاء کو تین درجاتی حصار پر مبنی حفاظتی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈی ٹیکٹرز سمیت جدید آلات سے سکیورٹی امورکو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ  خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں،منتظمین کے تعاون سے مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کی چیکنگ کے عمل کو مؤثر بنایا جائے گا، کمیونٹی رضاکاربھی پولیس کے شانہ بشانہ عزاداروں کی شناخت اور چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

سی سی پی او لاہور  نے فورس کو ہدایت کی کہ اے کیٹیگری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے سپروائزری افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، انہوں نے  لاہور کے ڈویژنل ایس پیز کو امن کمیٹی ممبران اور  مجالس و جلوسوں کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے، نویں محرم کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیف سٹی اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔

سربراہ لاہور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مجالس اور جلوسوں کے روٹس کے اطراف مسلسل پٹرولنگ کریں گی، لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرز محرم الحرام میں قیام امن کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے