15 Jul 2024
(لاہور نیوز) لاہور میں 9 اور 10 محرم کو سینما گھر مکمل بند رہیں گے، ڈی سی لاہور نے سینما گھروں کی بندش کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق منگل اور بدھ کو یوم عاشور کے تقدس کے پیش نظر شہر اور مضافات کے سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ حکم عدولی کرنے والے سینما گھر مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔