اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسی کو پُر تشدد احتجاج کا نہیں کہا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری نہیں ہوئی: عمران خان

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے درخواست پر سماعت کی جبکہ تفتیشی افسران اور پراسیکیوشن عدالت میں موجود رہے۔

جج اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کو کیسز اور وکلا کے بارے میں بتایا، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جج صاحب آپ سے کچھ بات کرنا چاہتا ہوں، جس پر جج نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بات کریں۔

عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال میں کسی کو پرتشدد احتجاج کا نہیں کہا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری کسی نے نہیں کروائی، سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی کہ نو مئی واقعات پر آزادانہ انکوائری ہونی چاہئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ گوجرانوالہ میں مجھ پر جو حملہ ہوا، میں چاہتا تھا کہ جنرل فیصل نصیر پر ایف آئی آر ہو مگر پرچہ نہیں ہوا۔ 

بعد ازاں نو مئی کے تین مقدمات میں لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کل سولہ مقدمات درج ہیں اور چار میں وہ ضمانت پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے