شہرکی خبریں
پابندی کا معاملہ: پی ٹی آئی کا حکومتی پریس کانفرنس کا باضابطہ جواب دینے کا فیصلہ
15 Jul 2024
15 Jul 2024
(لاہور نیوز) تحریک انصاف پر پابندی کے معاملہ پر پی ٹی آئی نے حکومتی پریس کانفرنس کا باضابطہ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے سیاسی اور قانونی محاذ پر یکساں میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی پہلے مرحلہ میں کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلائے گی۔
کورکمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلہ پر مشاورت ہو گی، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا بھی مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس کر کے حکومتی فیصلوں پر ردعمل دیں گے۔