اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی: وزیر اعظم

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام کو آخری پروگرام تصور کرنا ہے، اجتماعی کاوشوں سے ہم پاکستان کو عظیم تر اور باعزت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول کا معاہدہ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا، ہم نے آئی ایم ایف سے جان چھڑانی ہے، معاہدے پر وفاقی وزیر خزانہ سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام میں کمزوریوں سے جان چھڑانا ہو گی، ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے جس بھی سپورٹ کی ضرورت ہو گی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی، ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے وسائل سے اربوں، کھربوں روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھے کر لے تو ہمیں چند اربوں کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے