12 Jul 2024
(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج اعلیٰ ترین عدلیہ نے آئین کے بجائے سیاسی فیصلہ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ جو سائل ہی نہیں تھا، جس نے ریلیف مانگا ہی نہیں تھا، جو فریق ہی نہیں تھا اس کو ریلیف دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ آئین اور انصاف کے تقاضوں کی جگہ سیاسی تقاضوں کو اہمیت دی، آئین اور قانون کی تشریح کی بجائے آئین سازی کا فرض سنبھال لیا۔
اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ انصاف دینے کے لئے عدل کی جنگ لڑیں تو ہم آپ کے انشاء اللہ معترف ہوں گے، آپ کو سلام پیش کریں گے۔