اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نان فائلرز وزارت توانائی کے بھی نشانے پر، بجلی بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس عائد

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(ذیشان یوسفزئی) وزارت توانائی ایف بی آر کے نقش قدم پر چلنے لگی، وزارت توانائی نے نان فائلرز کو نشانے پر رکھ لیا، نان فائلر صارفین پر بجلی کے بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس بھی عائد ہو گا۔

نیپرا  نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 12 پیسے اضافے کی منظوری دی اور قیمتوں کا اطلاق بھی ہو گیا لیکن بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹیکسز کی بھی بھرمار ہوئی ہے۔

ایف بی آر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وزارت توانائی کی جانب سے بھی نان فائلر صارفین پر بجلی کے بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

حکام وزارت توانائی کے مطابق نان فائلر کے 25 ہزار کے بجلی کے بلوں میں 5 سے 7 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس عائد ہو گا، حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ کمرشل بجلی صارفین کے بلوں پر 10 سے 12 فیصد انکم ٹیکس بھی عائد ہو گا۔

بجلی استعمال نہ کرنے والے یا  اِن ایکٹو  صارفین پر ایکسٹرا سیلز ٹیکس لگے گا، کمرشل صارفین پر بھی ایکسٹرا سیلز ٹیکس عائد ہو گا، ریٹیلرز پر الگ سے ٹیکس عائد ہو گا، الیکٹری سٹی ڈیوٹی بھی بجلی بلوں پر عائد ہو گی جو کہ صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

بجلی صارفین پر اور کتنے اقسام کے ٹیکسز ہوں گے؟

تمام بلوں پر پی ٹی وی فیس 35 سے 60 روپے تک عائد ہو گی، تمام بلز پر 18 فیصد جی ایس ٹی بھی عائد ہو گا، ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس بھی بجلی کے بلز پر لاگو ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے