اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی میٹرک کے پوزیشنز ہولڈرز سے ملاقات، انعامی چیک دیئے

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات سے ملاقات کرتے ہوئے انعامی چیک اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فرسٹ پوزیشن ہولڈر طالب علم کو 3 لاکھ ، سیکنڈ پوزیشن ہولڈر کو 2 لاکھ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔

مریم نواز نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارک باد دی، مزید کامیابیوں کیلئے دعا کی اور ان کے والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔

تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور ان کے تعلیمی اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے، ملک کا مستقبل روشن ہے۔

اس موقع پر ایک طالبہ وزیر اعلیٰ کو گھریلو حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے والدین پر بوجھ نہیں بننا چاہتی۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ پوزیشن ہولڈرز کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے فرسٹ پوزیشن ہولڈر کو 7 لاکھ ، سیکنڈ پوزیشن ہولڈر کو 5 لاکھ اورتھرڈ پوزیشن ہولڈر کو 3 لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے