اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے آبادی کی شرح برقرار رکھنا ضروری ہے: مریم نواز

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لئےآبادی کی شرح برقرار رکھنا ضروری ہے، ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔

آبادی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج آبادی میں اضافے کے وسائل اور ماحول پر اثرات کو سمجھنا ہوگا، آبادی اور وسائل کے درمیان توازن کو برقرار رکھنا خوشحالی کی دلیل ہے ۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے، آبادی کا انتظام صرف حکومت ہی کی نہیں بلکہ معاشرتی ذمہ داری بھی ہے، پائیدار ترقی کی شرح موثر پاپولیشن ویلفیئر سے منسلک ہے، معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں پاپولیشن ویلفیئر اہم عنصرہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل اور انفراسٹرکچر پاپولیشن کا بڑھتا ہوادباؤ برداشت نہیں کرسکتا، آبادی میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات پر برے اثرات کا سبب بن رہا ہے، پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری ہر گھرانے کا درست ڈیٹا ریکارڈ کرنے کی کاوش ہے۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم آبادی منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز سنہ 1989 سے اقوام متحدہ کی جانب سے کیا گیا جس کا مقصد دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے متعلق مسائل کے حوالے سے شعور پیدا کرنا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے