اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاپتہ شخص کی لاش فیصل آباد سے برآمد، نوجوان قتل، 2 بچے بازیاب

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ، پولیس نے 2 بچے بازیاب کروا لیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے غائب ہونے والے شہری کی لاش فیصل آباد سے برآمد کر لی گئی، مقتول کی شناخت رانا عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جو دو روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب مریدکے میں بھی نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوار ملزم فرار ہو گئے، ورثاء نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا۔

پھولنگر کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 بچوں کو بازیاب کروا لیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مغوی بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں، پولیس نے ناکہ بندی کر کے اغواء کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے