اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک امتحانات: وزیراعظم کی لاہور بورڈ میں ٹاپ کرنیوالے طالبعلم محمد آیان کو مبارکباد

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے میٹرک امتحانات میں لاہور بورڈ میں ٹاپ کرنیوالے دانش سکول کے طالب علم محمد آیان کاشف کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دانش سکول میانوالی کے طالبعلم محمد آیان کاشف نے لاہور بورڈ کے امتحانات  میں 1190 نمبر لے کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے، محمد آیان ، ان کے اہل خانہ اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش سکول کے بچے اور بچیاں کامیابی اور قابلیت کی نئی مثال بن کر ابھر رہے ہیں،  دانش سکول کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلائیں گے اور علم کے نور سے ملک میں تبدیلی لائیں گے۔

وزیراعظم نے بورڈ امتحان میں دوئم آنے والے معاذ حیدر اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ماہین سجاد جبکہ سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی تین طالبات عبیرہ اشرف، زینب آصف اور سحر شکیل کو بھی مبارکباد دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے