اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک امتحانات کے نتائج ، لڑکیاں پھر زیادہ محنتی ثابت ہوئیں

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کنٹرولربورڈ زاہد میاں کےمطابق 2 لاکھ 50 ہزار سےزائد طلبا امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1 لاکھ 74 ہزارطلبا میٹرک امتحانات میں پاس ہوئے ہیں۔ میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 69.75 فیصد رہا ہے۔

سائنس گروپ میں 73.91 فیصد طلبا پاس ہوئے،آرٹس گروپ میں 55 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب 267 نقل کےکیسز اور 60 سےزائد ایف آئی آر طلباء کے خلاف درج ہوئیں۔

سائنس گروپ میں 80 فیصد لڑکیاں جبکہ 67 فیصد لڑکے پاس ہوئے ہیں۔ آرٹس گروپ میں 63 فیصد لڑکیاں جبکہ 38 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے