اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی ڈیزائنز کی امبانیوں کی شادی میں دھوم،عالیہ بھٹ کی تصاویر وائرل

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے بھارت کے ارب پتی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا کے سنگیت کی تقریب کے لیے پاکستانی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جولائی کو مکیش امبانی نے ممبئی میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی تھی۔ستاروں سے سجی اس پُرتعیش تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز سمیت بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی تھی جن میں سلمان خان، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، مادھوری، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر شامل تھے۔

امبانی کی تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں نے مہنگے ترین لباس زیب تن کیے تھے لیکن تمام مہمانوں میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کا سیاہ رنگ کا لباس بازی لے گیا۔عالیہ بھٹ نے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا کے سنگیت کی تقریب کے لیے بھارتی ڈیزائنر کے بجائے پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب کیا۔اداکارہ نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، عالیہ بھٹ کے لباس اور اسٹائل کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے