اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی روداد سنا دی

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی روداد سنا دی۔

ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے بتایا کہ میری پیدائش کراچی میں ہوئی اور میں نے او لیول تک تعلیم بھی یہیں حاصل کی، اس کے بعد میں اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا چلی گئی مگر وہاں جاکر میں نے مختلف ملازمتیں کرنا شروع کردیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی کی پہلی ملازمت 16 برس کی عمر میں فارمیسی پر کی مگر اس کے باوجود میں  نے فلم فیسٹیولز اور شوبز کے دیگر پروگراموں میں شرکت کرکے بطور والنٹیئر کام کیا۔

ماہرہ نے بتایا کہ  میں امریکا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث پاکستان آئی تو میں نے بطور ویڈیو جوکی (وی جے) کام کا آغاز کیا اور جلد ہی مجھے اس کام میں مزہ آنے لگا اور پھر میں نے امریکا جانے کے بجائے یہیں پاکستان میں قیام کا فیصلہ کیا اور شادی کرلی، یہاں مجھے شادی کے بعد متعدد ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بطور فلمی اداکارہ اپنا کیریئر  فلم"بول" سے شروع کیا، اگرچہ میں نے فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا تاہم مجھے شہرت ٹی وی ڈراموں سے ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوبز کیریئر میں  مجھے تھوڑی سے مشکلات آئیں تاہم اداکارہ بننے کے بعد میرے اہل خانہ کو مجھ پر فخر ہے، مجھے پر سب سے زیادہ فخر میرے سابق شوہر کو ہے کیونکہ سابق شوہر جانتے ہیں کہ میں نے کتنی محنت کی اور کس طرح اداکاری میں مقام بنایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے