اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 566.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عتیقہ اوڈھو کی تیسری شادی کس نے کروائی؟اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بیٹے نے ثمر علی خان سے اُن کی تیسری شادی کروائی۔

تفصیلات کےمطابق عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کُھل کر بات کی۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ میری اپنے دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16 سال تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے اور ہم نے بڑے ہی مہذب انداز میں علیحدگی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ دوسری شادی کے اختتام کے چند سال بعد ایک فیملی ایونٹ کے دوران ثمر علی خان اور میری ملاقات ہوئی تھی، ہماری وہ ملاقات کافی اچھی تھی۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اُس کے بعد، ثمر علی خان سے کافی اچھی دوستی ہوگئی تھی، میرے گھر والوں کو بھی ثمر پسند تھے، تو ایک روز میرے بیٹے بلال نے مجھ سے کہا کہ آپ مشکل زندگی گزار رہی ہیں، ثمر علی خان اچھے انسان ہیں، وہ آپ کو پسند بھی کرتے ہیں، آپ دونوں کو شادی کرلینی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے بیٹے کی بات سُن کر کہا کہ بیٹا! تمہاری دو بہنیں بھی ہیں اور وہ مجھے ثمر کے ساتھ بالکل پسندنہیں  کرتیں جس پر بیٹے نے یقین دہانی کروائی کہ بہنوں کی طرف سے بےفکر رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی یقین دہانی کے بعد، میں نے ثمر علی خان کو چائے پر مدعو کیا اور پھر وہاں اُنہیں شادی کی پیشکش کی جو اُنہوں نے قبول کرلی تھی۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 سال کی عُمر میں ہوئی تھی، یہ شادی 10 سال تک چلی تھی، پہلی طلاق کے بعد اداکارہ نے اپنی مرضی سے دوسری شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی بھی 16 سال کے عرصے کے بعد ختم ہوگئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے