(ویب ڈیسک) اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق فیروز خان اپنی دوسری شادی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں،شادی کے بعد سے اداکاراپنی دوسری اہلیہ زینب کے ہمراہ کوئی نہ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جو خوب وائرل بھی ہوتی ہے۔اب فیروز خان کی بڑی بہن اور اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوریز میں اپنی نئی بھابھی کی تصاویر جاری کیں۔
پہلی تصویر میں زینب، اللہ کے نام ’الشکور‘ کی پینٹنگ کے سامنے کھڑی اسے دیکھ رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہیں۔حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں فیروز خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ، شکراللہ۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی نئی نویلی بھابھی ڈاکٹر زینب کو بہن کہہ کر پُکارتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔