اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کرنل شیر خان شہید کی بہادری کی داستان رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی:وزیراعظم

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کی داستان رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے پچیسویں یوم شہادت پر  وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن کرنل شہر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا  جس کی دشمن بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر لڑنے کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  افواجِ پاکستان کی اس ملک کے دفاع کی خاطر لازوال قربانیاں ہیں، مجھ سمیت پوری قوم ملک کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوانوں کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے