اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نعمان اعجاز کا خلیل الرحمٰن قمر کے نفرت انگیز بیان پر معنی خیز ردعمل

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے معنی خیز پوسٹ کے ذریعے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی تنقید کا جواب دے دیا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں، پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہیں جن سے اُنہیں نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔

اس بیان کے بعد نعمان اعجاز کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خلیل الرحمٰن قمر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایک باصلاحیت اور سینیئر اداکار کے بارے میں ایسے نامناسب الفاظ استعمال کرکے اپنی شخصیت کو ظاہر کررہے ہیں۔

اب سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی ڈھکے چُھپے الفاظ میں خلیل الرحمٰن قمر کے نفرت انگیز بیان پر ردعمل دے دیا ہے۔

نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کسی سے گفتگو میں مصروف ہیں۔

اداکار نے کہا کہ بیج ہمیشہ بغیر آواز کے اُگتا ہے لیکن درخت بڑے شور کے ساتھ گِرتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ تباہی میں شور ہے جبکہ کسی بھی چیز کی تخلیق خاموشی سے ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ خاموشی میں بہت طاقت ہوتی ہے، اسی لیے خاموشی سے آگے بڑھیں، اللّٰہ آپ سب کو خوش رکھے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے