اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا 5 جولائی کا پٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو ہم اپنے پٹرول پمپس بند کر دیں گے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 5 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے، حالانکہ حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس متنازع ٹیکس کو واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالسمیع خان نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپس چلائے جائیں، ڈبل ٹیکسیشن تو دنیا میں کہیں نہیں ہوتی، ہم ایک اہم مسئلے پر وزیر خزانہ سے ملے، ہم پر ایڈوانس ٹیکس کے نام سے 0.5 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے، پہلے سے ہمارا مارجن کم ہے جس کی وجہ سے ہم پریشان ہیں۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹیکس لگایا جائے گا تو ہمارے پمپس بند ہو جائیں گے، ہم نے وزارت خزانہ سے کہا کہ ہمیں دیگر شعبوں کی طرح ڈیل نہ کیا جائے، اگر ہمارا کاروبار ختم ہو گا تو ہم سخت سے سخت قدم اٹھائیں گے۔

چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایران سے تیل سمگل ہو رہا ہے، ہماری شنوائی نہیں ہو رہی، ہم نے ہر ادارے سے رجوع کیا کسی نے بات نہیں سنی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چاہتے ہیں ایران سے معاہدہ کر لیا جائے اور ایرانی تیل پر ٹیکس لگائیں، سمگلنگ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے